۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
قم، یونیورسٹی

حوزہ / امدادی سرگرمیوں کے دوسرے مرحلے میں ایک ہزار سے زیادہ راشن مستحقین تک عطیے کے طور پر پہنچا دیا جائے گا.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قم بسیج اسٹوڈنٹ شہید قاسمی کیمپ کی مدد سے ، ایک ہزار سے زیادہ راشن پیکیج مستحقین تک (بعنوان ہمدلی اور مؤمنانہ)  دوسرے مرحلے کی شکل میں تقسیم کیے جائیں گے۔

صوبہ قم کی طلباء تنظیموں کے سربراہ  جواد صالحی نے حوزہ نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 
بسیج طلباء کی جانب سے راشن ریلیف  کا پہلا مرحلہ امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی ولادت با سعادت  کے موقع پر مستحق اور نادار  خاندانوں تک ایک ہزار راشن  عطیے کے طور پر انجام پایا تھا  ، اور اب اس کا دوسرا مرحلہ جمعہ کے دن ،مسجد مقدس جمکران میں ایک  ہزار سے زائد راشن  پیکیجوں کی تقسیم کے ساتھ انجام پائے گا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اب اس مرحلے پر ، ایک جدید اقدام کے ساتھ  ، مسجد مقدس جمکران  میں لبیک یا خامنہ ای کے عنوان سے عملدرآمد کیا جائے گا. 
قم بسیج اسٹوڈنٹ  کی رضا کار تنظیموں  کے سربراہ  نے  ان دو مرحلوں کے انعقاد میں صوبے بھر کی یونیورسٹیوں کے رضا کار طلباء  کی کاوشوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امداد رسانی  کے دوسرے مرحلے میں ، صوبے بھر کی یونیورسٹیوں سے ڈیڑھ سو سے زیادہ تنظیمیں اور رضا کار طلباء شریک ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .